شنگھائی تعاون تنظیم کی میٹنگ میں پاکستان اور ازبکستان نے اسٹریٹجک شراکت داری کو مضبوط کرنے کے عزم کا اظہار کیا

کراچی کینٹ اسٹیشن کے قریب پنجاب سے آنے والی ٹرین ہلاک ، نعش اسپتال منتقل

فنکشل لیگ کی سندھ میں تنظیم سازی 15 ستمبر تک وارڈ سطح تک مکمل کرنے کی ہدایت

شہداد کوٹ میں کارو کاری پر نوجوں لڑکا اور لڑکی قتل ، ملزم فرار

وزیر داخلہ کی زیرِ صدارت سندھ کابینہ کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس منعقد ،زرعی آمدنی پر ٹیکس کے نفاذ کا جائزہ

میئر کراچی کے دورے ،بارش کے بعد کی صورتحال اور ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پنجاب میں بلدیاتی الیکشن مارچ میں ہونے کا امکان، حلقہ بندیوں کی تیاریاں شروع

لاہور(پی پی آئی)الیکشن کمیشن نے پنجاب میں 5 سال بعد بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کیلئے حلقہ بندیوں کی تیاریاں شروع کردیں، تیاریوں کی تکمیل اور حالات نارمل ہونے کی صورت میں بلدیاتی الیکشن مارچ میں ہوسکتے ہیں۔پی پی آئی کے مطابق محکمہ بلدیات نے 11 میٹرو پولیٹن کارپوریشنز اور 39 ضلع کونسلوں کی سیٹوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔الیکشن کمیشن کے ذرائع نے بتایا کہ محکمہ بلدیات سے ہر یونین کونسل کی حلقہ بندی کیلئے نقشے اور حد بندی کا نوٹیفکیشن طلب کر لیا گیا۔ذرائع کے مطابق ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنرز کی سربراہی میں پنجاب کے 39 اضلاع میں ڈسٹرکٹ کمیٹیاں تشکیل دی جائیں گی، اس کے بعد حلقہ بندیوں کیلئے ڈرافٹ بنائے جائیں گے اور ہر ضلع کے الیکشن کمشنر دفتر میں حلقہ بندیوں کی ابتدائی فہرستیں آویزاں کی جائیں گی۔الیکشن کمیشن ذرائع کے مطابق اس عمل میں 3 ماہ لگیں گے اور وہ مارچ میں الیکشن کیلئے تیار ہوں گے۔دوسری جانب محکمہ بلدیات نے 11 میٹرو پولیٹن کارپوریشنز کی سیٹوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔لاہور میں 150 سیٹیں، فیصل آباد اور رحیم یار خان میں 80-80 سیٹیں ہوں گی جبکہ 39 اضلاع کی ڈسٹرکٹ کونسلوں کی سیٹوں کا بھی اعلان کردیا گیا۔