اسلام آباد (پی پی آئی)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ اب تو مفتاح بھی کہہ رہے ہیں بانڈ کلیئر ہونے کے باوجود ملک ڈیفالٹ ہو سکتا ہے۔پی پی آئی کے مطابقسماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے سلسلہ وار ٹوئٹس میں شیخ رشید نے کہا کہ اگر 567 ممبر اسمبلیوں سے مستعفی ہو جاتے ہیں تو پیچھے رہ کیا جاتا ہے؟ اسمبلیاں توڑیں یا چھوڑیں لولی لنگڑی اسمبلیوں کی طرف کوئی نہیں دیکھ رہا۔انہوں نے کہا کہ حکمران اور اْن کو لانے والے دونوں افسردہ اور شرمندہ ہیں، اکیلے عمران خان نے 13 پارٹیوں کی اجتماعی سیاسی قبر کھود دی ہے، پی ڈی ایم الیکشن سے فرار ہو رہی ہے۔شیخ رشید کا کہنا ہے کہ سیاسی دھند اتنی چھا گئی کہ الیکشن کا سورج طلوع ہونا لازمی ہے، ایکسپورٹ ترسیلات زرمبادلہ کے ذخائر کم ہو رہے ہیں، پیٹرول، گیس، ڈالر مہنگا اور نایاب ہے۔ان کا یہ بھی کہناتھا کہ یہ لوگ اسمبلیاں بچانے کے لیے مشورے کر رہے ہیں، ملک اور تباہ حال معیشت بچانے پر کام نہیں ہو رہا۔
Next Post
انگلینڈ کرکٹ ٹیم کا دورہ اسلام آباد،ریڈزون میں سکیورٹی ہائی الرٹ بم ڈسپوزل اسکواڈز کی مدد سے راستوں کی سوئیپنگ، تازہ دم دستے تعینات
Mon Nov 28 , 2022
اسلام آباد (پی پی آئی) انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کے پیش نظر وفاقی دارالحکومت میں ریڈ زون کی سکیورٹی کو مزید سخت کر دیا گیا۔ اس حوالے سے سی پی او سکیورٹی حسن رضا خان نے کہا کہ انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کے موقع پر سکیورٹی […]
