ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

عمران خان نے تنہا13پارٹیوں کی سیاست دفن کردی ہے: شیخ رشید 4ماہ سے پنجاب اسمبلی کااجلاس جاری ہے اس لیے عدم اعتماداورگورنرراج ناممکن ہیں

را ولپنڈی(پی پی آ ئی) عوامی مسلم لیگ کے سر براہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ عمران خان نے تنہا13پارٹیوں کی سیاست دفن کردی ہے، 4ماہ سے پنجاب اسمبلی کااجلاس جاری ہے اس لیے عدم اعتماداورگورنرراج ناممکن ہیں۔سماجی را بطے کی ویب سا ئٹ ٹو ئٹر پر اپنے بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ اس وقت ملک کے حا لات ایسے ہیں حکومت میں آنے اور اس کو لانے والے دونوں پشیمان ہیں،فضل الرحمن کے بیان نے اس کو رسواکردیا،آج چھڑی بدلیگی30جنوری تک الیکشن کی گھڑی بھی بدل جائے گی،معیشت ہی قومی سلامتی ہے جس پر کوئی خاموش تماشائی نہیں رہ سکتا۔۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے تنہا13پارٹیوں کی سیاست دفن کردی اسمبلیاں تحلیل ہوگئیں تو1سال میں 2الیکشن کے نہ پیسے ہیں نہ منصوبہ بندی گوٹی پھنس گئی ہے۔77وزراخزانے پہ بوجھ ہیں 8مہینے سے فاقہ کشی مہنگائی اوراب آ ئی ایم ایف کاجواب ہے جو لندن دوائی لینے گئے تھے وہ نیوائیر کی چھٹیاں منارہے ہیں الٹی گنتی شروع جی کاجاناٹھہرگیا۔