پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پرویز الٰہی اور پرویز خٹک کی اسلام آباد میں ملاقات، اسمبلیوں کے امور کا جائزہ

اسلام آ باد(پی پی آ ئی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و سابق وفاقی وزیر پرویز خٹک نے وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالٰہی سے اسلام آباد میں ملاقات کی ہے۔اعلامیے کے مطابق اس ملاقات میں اسمبلی کے رولز آف پروسیجر اور تکنیکی پہلوؤں کا جائزہ لیا گیا۔وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالٰہی اپنی ٹوئٹ میں کہا ہے کہ پرویزخٹک سے ملاقات میں سیاسی امور اور موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال اور اسمبلی کے تمام رولز آف پروسیجر کے حوالے سے تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اسمبلی کے حوالے سے تمام تکنیکی پہلوؤں کو زیر بحث لایا گیا۔واضح رہے کہ اب سے چند دن قبل عمران خان نے کہا تھا کہ وہ پنجاب اور خیبر پختونخوا کی اسمبلیاں توڑ دیں گے اور گذشتہ روز فواد چوہدری نے کہا تھا کہ اس معاملے پر پارٹی میں اتفاق ہو گیا ہے۔چوہدری پرویز الہٰی نے بھی عمران خان کے بیان کے بعد کہا تھا کہ اگر اْنھیں اسمبلی توڑنے کا کہا گیا تو وہ بلاتردد ایسا کر گزریں گے۔