لاہور(پی پی آئی) تحریک انصاف اور مسلم لیگ ق کی قیادت نے اتحادی ارکان پنجاب اسمبلی کو بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب کے سیاسی منظر نامہ پر تحریک انصاف اور مسلم لیگ ق کی قیادت کا اہم فیصلہ سامنے آگیا، پیدا شدہ سیاسی صورتحال پر مشاورت کے لئے ارکان کو ملک میں موجود رہنے کی ہدایت کی گئی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ہدایت کی گئی کہ ارکان اسمبلی قیادت سے رابطے میں رہیں، تحریک انصاف نے اراکین کو جمعرات کو لاہور پہنچنے کی ہدایت کر دی۔تحریک انصاف کے ذرائع کے مطابق جمعہ کو عمران خان کی صدارت میں پنجاب کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں حاضری یقینی کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔
Next Post
عمران خان آئندہ ہفتے ویڈیو لنک کے ذریعے پی ٹی آئی کے تمام ارکان اسمبلی سے خطاب کریں گے
Tue Nov 29 , 2022
لاہور(پی پی آ ئی) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیر اعظم عمران خان صوبائی اسمبلیاں تحلیل کرنے سے متعلق اعلان آئندہ ہفتے کریں گے۔ذرائع کے مطابق خیبر پختونخوا اور پنجاب اسمبلی تحلیل کرنے سے متعلق اعلان عمران خان آئندہ ہفتے کریں گے، اس سلسلے میں پارٹی ذرائع کا کہنا […]
