پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

سندھ کے 300 ڈاکوؤں کی زندہ یا مردہ گرفتاری پر2 ارب روپے سے زائد انعام کی سفارش

کراچی (پی پی آئی)سندھ نے کچے کے علاقوں میں ڈاکوؤں کیخلاف ایک بھرپور آپریشن کی تیاری کر لی ہے نیز صوبہ کے تین اضلاع کے 300 ڈاکوؤں کے سر کی قیمت دو ارب روپے سے زائد لگانے کی سفارش کی گئی ہے۔ یہ آپریشن کشمور، گھوٹکی اور شکارپور میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کیا جائے گا، جس کی سمری حکومت سندھ کو ارسال کردی گئی ہے۔پی پی آئی کے مطابق مذکورہ علاقوں میں 300کے قریب مسلح ڈاکو ہیں جن میں سے ہر ڈاکو کی زندہ یا مردہ گرفتاری پر ڈاکو کے سر کی قیمت 25 سے 50 لاکھ روپے کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ مجموعی طور پر یہ رقم دو ارب تک ہوگی۔