فیصل آبادکے ٹک ٹاکر نایاب کے قتل کا ڈراپ سین 18روز میں معمہ حل،مقتول کا بھائی ہی قاتل نکلا

فیصل آباد (پی پی آئی)فیصل آباد پولیس نے 15 سالہ ٹک ٹکر نایاب کے قتل کا معمہ 18 دن بعد حل کرلیا، قاتل کوئی اور نہیں مقتول کا بھائی نکلا۔اس حوالے سے پولیس نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ مقتول ٹک ٹاکر نایاب کا چھوٹا بھائی تیمور ہی اس کا قاتل ہے۔پولیس کے مطابق نایاب کو اس کا بھائی تیمور10نومبر کو اپنے ساتھ لے کر گیا تھا، تیمور نے گلے پر چھری کے وار کرکے بھائی کو جان سے مار ڈالا۔پی پی آئی کے مطابق فیصل آبادپولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات میں ملزم تیمور نے5نامعلوم افراد پر قتل کا الزام لگایا اور اپنے اوپر بھی تشدد کئے جانے کا ڈرامہ رچایا تھا۔تاہم 18 روز کی تفتیش کے دوران ملزم کے بیانات میں تضاد پایا گیا جس کی وجہ سے شک یقین میں بدل گیا اور بعد ازاں ملزم نے جرم قبول کرلیا۔پولیس کے مطابق ملزم تیمور نے اپنے والد کے سامنے بھائی کے قتل کا اعتراف کیا ہے، ملزم نے عدالت سے عبوری ضمانت کروالی ہے۔ فیصل آباد پولیس کا کہنا ہے کہ دوران تفتیش ملزم تیمور نے بتایا کہ اس نے بھائی نایاب کی مقبولیت سے حسد کرتے ہوئے اسے قتل کیا۔

Next Post

پوری دنیا کی طرح پاکستان میں بھی یوم یکجہتی فلسطین منایا گیا فلسطین کی1967 سے پہلی والی سرحدوں کو بحال کیا جائے:عطاء الرحمٰن خان القدس الشریف کو اس کا دارالخلافہ بنانے کی حمایت کرتے ہیں:طفیل احمد خان

Tue Nov 29 , 2022
کراچی (پی پی آئی) یوم یکجہتی فلسطین ہر سال کی طرح اس مرتبہ بھی 29 نومبر کو اقوام متحدہ کے زیر اہتمام پوری دنیا کی طرح پاکستان میں بھی منایا گیا،اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف اور ڈپٹی سپیکر زاہد اکرم درانی نے اس موقع پر فلسطینی عوام سے اظہار […]