پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پنجاب میں تحریک عدم اعتماد کیلئے لیگ اراکین اسمبلی کے تحریک عدم اعتماد پر دستخط

لاہور(پی پی آئی)مسلم لیگ ن کی جانب سے پنجاب میں تحریک عدم اعتماد کی تیاری شروع کر دی گئی ہے۔پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا اسمبلیاں تحلیل کرنے یا استعفے دینے سے متعلق معاملے پر مسلم لیگ ن نے اراکین اسمبلی کو مرحلہ وار مرکزی سیکرٹریٹ میں طلب کر لیا۔پی پی آئی کے مطابق مسلم لیگ ن کی جانب سے پنجاب میں تحریک عدم اعتماد کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں اور پہلے مرحلے میں لاہور اور گوجرانوالہ ڈویژن کے اراکین اسمبلی کو طلب کیا گیا۔لاہور اور گوجرانوالہ ڈویژن کے لیگی اراکین اسمبلی نے تحریک عدم اعتماد پر دستخط کر دیئے۔مسلم لیگ ن کے رکن اسمبلی کے مطابق تحریک عدم اعتماد پرویز الہٰی کے خلاف کسی وقت بھی جمع کروائی جا سکتی ہے۔