ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

کراچی ملیر شمسی کالونی میں ایک گھر کے اندر 4 افراد قتل عورت اور 3 بچیاں شامل،زخمی مرد کی حالت تشویشناک

کراچی (پی پی آئی)کراچی کے علاقے ملیر میں ایک گھر سے 4 افراد کی لاشیں ملی ہیں۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق پولیس کو بتایا گیا کہ ملیر کی شمسی کالونی کے ایک گھر میں 5 افراد شدید زخمی ہیں جنہیں طبی امداد کی ضرورت ہے۔پولیس جائے وقعہ پر پہنچی تو دیکھا کہ 4 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جب کہ ایک شخص کی حالت انتہائی تشویشناک ہے۔پی پی آئی کے مطابق ایس ایس پی کورنگی ساجد سدوزئی نے کہا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں میں ایک خاتون اور3 بچیاں شامل ہیں جب کہ ایک مرد زخمی ہے۔ساجد سدوزئی نے مزید بتایا کہ تمام افراد کو چھریوں کے وار سے قتل کیا گیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی نوعیت کے حوالے سے ابھی حتمی طور پر نہیں کہا جاسکتا، ماضی میں اس قسم کے واقعات میں اجتماعی خودکشی کا عنصر بھی پایا گیا تھا۔شواہد اکٹھے کرنے شروع کردئے گئے ہیں اور اطراف کے گھروں کے باہر نصب سی سی ٹی کیمروں کی فوٹیج بھی حاصل کی جارہی ہے کہ واقعے سے قبل مکان میں کون داخل یا باہر نکلا تھا۔۔