نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے بحرینی وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک گفتگو کی، علاقائی استحکام پر تبادلہ خیال

کراچی پورٹ ٹرسٹ نے کارگو ہینڈلنگ کا نیا ریکارڈ قائم کیا

پنجاب بھر میں بشمول لاہور گرجا گھروں میں سیکیورٹی سخت کر دی گئی

ماری پور روڈ پر پولیس مقابلہ، 2 ڈاکو ہلاک

سی ڈی اے نے اسلام آباد ویمن چیمبر آف کامرس کے لئے نیا اقداماتی منصوبہ پیش کیا

پی سی ایم ای اے کا بین الاقوامی ہینڈلوم قالین نمائش کے لئے فنڈنگ ​​میں تاخیر پر اظہار تشویش

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

خطے میں پائیدار امن و سلامتی کیلئے بھارت مسئلہ کشمیر کو حل کرے:فریدہ بہن جی کشمیریوں کے ناقابل تنسیخ حق خودارادیت کے حصول کی جدوجہد جاری رکھیں گے

سری نگر (پی پی آئی)مقبوضہ جموں و کشمیر کل جماعتی حریت کانفرنس کی سینئر رہنماء اور جموں وکشمیر ماس موومنٹ کی چیر پرسن فریدہ بہن جی نے کہا ہے کہ ایک مضبوط پاکستا ن ہی کشمیرکی آزادی کا ضامن ہے۔پی پی آئی کے مطابق فریدہ بہن جی نے کہا کہ پاکستان کشمیریوں کی امیدوں کا واحد مرکز ہے جو ان کی سیاسی اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھے ہوئے ہے انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کے ناقابل تنسیخ حق خودارادیت کے حصول کی جدوجہد جاری رکھیں گے۔ فریدہ بہن جی بھارت پر زور دیا کہ وہ خطے میں پائیدار امن و سلامتی کو یقینی بنانے کیلئے مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق حل کرنے کے لیے عملی اقدامات کرے۔