نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے بحرینی وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک گفتگو کی، علاقائی استحکام پر تبادلہ خیال

کراچی پورٹ ٹرسٹ نے کارگو ہینڈلنگ کا نیا ریکارڈ قائم کیا

پنجاب بھر میں بشمول لاہور گرجا گھروں میں سیکیورٹی سخت کر دی گئی

ماری پور روڈ پر پولیس مقابلہ، 2 ڈاکو ہلاک

سی ڈی اے نے اسلام آباد ویمن چیمبر آف کامرس کے لئے نیا اقداماتی منصوبہ پیش کیا

پی سی ایم ای اے کا بین الاقوامی ہینڈلوم قالین نمائش کے لئے فنڈنگ ​​میں تاخیر پر اظہار تشویش

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

عمران کہتا ہے سندھ فتح کروں گا،ذرا آ کر تو دکھائے، شرجیل میمن پی پی شہیدوں کی جماعت,قیادت اور کارکنوں نے قربانیاں دی ہیں نیازی کا راولپنڈی میں احتجاج کا ڈرامہ بہت بری طرح ناکام ہوگیا

حیدر آباد (پی پی آئی)وزیراطلاعات سندھ شرجیل میمن کا کہنا ہے عمران خان کہتا ہے سندھ فتح کروں گا، ذرا آ کر تو دکھائے۔پیپلزپارٹی کے 55ویں یوم تاسیس سے خطاب کرتے ہوئے شرجیل انعام میمن نے کہا کہ عمران نیازی کا راولپنڈی میں احتجاج کا ڈرامہ بری طرح ناکام ہوگیا۔ ایک چھوٹی سڑک پر چند ہزار لوگوں کو لاکر اس نے بیوقوف بنانے کی کوشش کی۔ اس سے زیادہ عوام اس وقت ہمارے جلسے میں موجود ہیں اور ہر طرف نیازی کے خلاف گھڑی چور اور گو نیازی گو کے نعرے لگارہے ہیں۔پی پی آئی کے مطابق انہوں نے کہا کہعمران اپنے آپ کو ایماندار اور شریف ہونے کا ڈرامہ کرتا رہا لیکن دنیا نے دیکھا کہ یہ پہلے نمبر کا چور نکلا۔ عمران خان نے توشہ خانہ سے تین گھڑیاں چوری کی، منی لانڈرنگ کرتے رہے۔شرجیل میمن نے کہا کہ پیپلزپارٹی شہیدوں کی جماعت ہے۔ اس کی قیادت سے لے کر کارکنوں تک نے قربانیاں دی ہیں۔ ذوالفقار علی بھٹو ایٹمی ٹیکنالوجی کے بانی تھے۔ تمام اسلامی ممالک میں پاکستان واحد اسلامی ملک ہے جس نے ایٹمی ٹیکنالوجی دی۔ بینظیر بھٹو نے پہلی وومن بینک دیا، عوام کو میڈیکل کی سہولیات دی۔ وومن پولیس اسٹیشن بنائے۔ آصف علی زرداری نے اختیارات لوگوں کو منتقل کئے۔