لاہور(پی پی آئی)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے ملاقات میں وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی اسمبلی کی مدت پوری کرنے کا مشورہ دیں گے۔پی پی آئی کے مطابق ق لیگ کے مرکزی رہنما اور وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی اسمبلی تحلیل کرنے کے فیصلے کے خلاف ہیں۔ وہ پنجاب میں شروع کیے گئے ترقیاتی کاموں کو مکمل کرانا چاہتے ہیں کیونکہ ان کے خیال میں منصوبے ادھورے چھوڑنے کا نقصان ہو گا جب کہ حکومتی مدت پوری کرنے کا فائدہ پی ٹی آئی کو ہو گا البتہ یہ طے ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی اگر سابق وزیراعظم عمران خان کو دیے جانے والے مشورے پر راضی نہ کرسکے تو پھر اسمبلی تحلیل کردیں گے۔عمران خان اورچودھری پرویز الٰہی کے درمیان ملاقات جمعرات کو متوقع ہے۔
Next Post
یو ایس انسٹی ٹیوٹ آف پیس نے ماریا یوجینیا موسکیرا ریاسکوس کو بطور 2022 ویمن بلڈنگ پیس ایوارڈ وصول کنندہ قرار دے دیا
Wed Nov 30 , 2022
واشنگٹن، 30 نومبر، 2022/پی آرنیوزوائر/ — یو ایس انسٹی ٹیوٹ آف پیس (یو ایس آئی پی ‘USIP’) کولمبیا کی ماریا یوجینیا موسکویرا ریاسکوس کو انسٹی ٹیوٹ کے 2022 ویمن بلڈنگ پیس ایوارڈ کی وصول کنندہ قرار دیتے ہوئے فخر محسوس کرتا ہے۔ یو ایس آئی پی کی صدر اور سی […]
