غیر قانونی طور پر کراچی میں داخل ہونے والے 14 افغان باشندے گرفتار

کراچی(پی پی آ ئی)پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی طور پر کراچی میں داخل ہونے والے 14 افغان باشندوں کو گرفتار کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں رات گئے ضلع وسطی میں پولیس نے کارروائی کی، کارروائی کے دوران چودہ غیر ملکی باشندوں کو گرفتار کرلیا گیا۔پولیس نے بتایا کہ گرفتار افغان باشندے غیرقانونی طور پر کراچی میں داخل ہوئے تھے، ان کے پاس سفری دستاویزات نہیں تھیں۔
پولیس نے افغان باشندوں کے خلاف مقدمات درج کے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔یاد رہے گذشتہ ماہ بھی رینجرز اور پولیس نے بڑا ایکشن لیتے ہوئے غیر قانونی طور پر سندھ میں داخل ہونے والے 122 افغانوریوں کو گرفتار کرلیا۔بائیومیٹرک چیکنگ میں تمام افرادکی پاکستانی شہریت ثابت نہ ہوسکی، حکام کا کہنا تھا کہ شناختی کاغذات کی تصدیق نہ ہونیپرگرفتاری عمل میں لائی گئی، مجموعی طور پر 89 مرد، 20 بچے اور 14 خواتین کو گرفتار کیا گیا۔

Next Post

مقبوضہ جموں وکشمیر،بھارتی فوجیوں نے گزشتہ ماہ نومبر میں 12 کشمیریوں کو شہید کیا

Wed Nov 30 , 2022
سری نگر(پی پی آ ئی) بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں قابض بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی جاری کارروائیوں کے دوران گزشتہ ماہ نومبرمیں 12کشمیریوں کو شہید کر دیا۔کشمیر میڈیا کی جا نب سے جاری کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق ان میں سے5 […]