جمعیت طلبہ عربیہ کا 54 واں یوم تاسیس کل ملک بھر میں منایا جائے گا

بنو قابل پروگرام کے انعقاد میں کلیدی کردار ادا کرنے والے معاونین کے اعزاز میں جماعت اسلامی کی تقریب پذیرائی

کراچی میں موبائل کامرس 2026 کانفرنس منعقد ،وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے سائنس شریک

بلوچستان میں ‘ڈیجیٹل ایڈورٹائزنگ پالیسی 2026’ متعارف

خواتین کی سفارت کاری کے عالمی دن کے موقع پرصدر مملکت کا پیغام

پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا، کے صدر کی گورنر خیبرپختونخوا سے ملاقات

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

سپریم کورٹ،عمران خان کیخلاف توہین عدالت کی درخواست سماعت کیلئیمقرر

اسلام آ باد(پی پی آ ئی)سپریم کورٹ آف پاکستان میں سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف توہین عدالت کیس کو سماعت کیلئے مقرر کردیا گیا ہے۔ چیف جسٹس کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بینچ آج 2 دسمبر کو سماعت کرے گا۔سپریم کورٹ کے جج جسٹس اعجاز الاحسن، جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی، جسٹس منیب اختر اور جسٹس یحیٰی آفریدی بھی لارجر بینچ کا حصہ ہوں گے۔سماعت کیلئے عدالت کی جانب سے عمران خان سمیت تمام فریقین کو نوٹس جاری کر دیئے گئے ہیں۔اس سے قبل وفاقی وزارت داخلہ نے عمران خان کے خلاف توہین عدالت کیس میں مزید شواہد جمع کرائے تھے، وزارت داخلہ کے جمع کرائے گئے شواہد میں مختلف رہنماؤں کی ٹوئٹس، اخباری تراشے اور 25 مئی کے احتجاج کے دوران کے مختلف ویڈیو کلپس شامل تھیں۔واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے وزارت داخلہ کے ذریعے سپریم کورٹ میں عمران خان کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کی تھی، جسے سماعت کیلئے مقرر کیا گیا۔