نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے بحرینی وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک گفتگو کی، علاقائی استحکام پر تبادلہ خیال

کراچی پورٹ ٹرسٹ نے کارگو ہینڈلنگ کا نیا ریکارڈ قائم کیا

پنجاب بھر میں بشمول لاہور گرجا گھروں میں سیکیورٹی سخت کر دی گئی

ماری پور روڈ پر پولیس مقابلہ، 2 ڈاکو ہلاک

سی ڈی اے نے اسلام آباد ویمن چیمبر آف کامرس کے لئے نیا اقداماتی منصوبہ پیش کیا

پی سی ایم ای اے کا بین الاقوامی ہینڈلوم قالین نمائش کے لئے فنڈنگ ​​میں تاخیر پر اظہار تشویش

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

کراچی میں دس ماہ کے دوران 1 ہزار 899 گاڑیاں چرائی یا چھینی گئیں

کرا چی(پی پی آ ئی) کراچی میں کورولا کاریں کار چورگینگز کا آسان اور پسندیدہ ہدف بن گیا ہے۔ سی پی ایل سی کے اعدا دو شمارکے مطابق شہر میں صرف 10 ماہ کے دوران ایک ہزار 899 گاڑیاں چرائی یا چھینی گئیں۔سی پی ایل سی کی رپورٹ کے مطابق ہاتھوں ہاتھ بک جانے کے باعث یہ گاڑیاں کار چور گینگ کا ہدف ہوتی ہیں کار چور ایک ہی کمپنی کی 2003 سے 2013 تک کے ماڈل کی گاڑیاں چرانے کو ترجیح دیتا ہے۔سی پی ایل سی کے اعداد و شمار کے مطابق رواں سال کے 10 ماہ میں 1899 چوری یا چھینی گئی گاڑیوں میں سے حیران کن طو پر 36 فیصد ایک ہی کمپنی کورولا کی تھیں، اور یہ تعداد 675 بنتی ہے، ان میں سے 33 گاڑیاں چھینی اور 642 گاڑیاں چرائی گئی ہیں۔کراچی پولیس نے دس ماہ کے دوران چرائی گئی ایک کمپنی کی 94 گاڑیاں برآمد کرلیں ہیں اوردعویٰ کیا ہے کہ گاڑیاں برآمد کرنے کا تناسب 20 فیصد ہے۔ ایس ایس پی اے وی ایل سی انور کھیتران نے ٹریکر نہ لگوانے والے شہریوں کو گاڑی ٹریک کرنے کا سستا نسخہ بتا دیا ہے، اور گاڑی خریدنے سے پہلے اچھی طرح چھان بین کا مشورہ دیا ہے، اور کہا ہے کہ پولیس کاروں کی برآمدگی کیلئے کوشش کررہی ہے۔