‫ریاؤ کمپلیکس نے ملازمین کی رہائش کے لیے ایک نیا معیار قائم کر دیا ہے، جہاں ایشیا پیسیفک رے آن کے ملازمین اور ان کے اہلِ خانہ کو جامع سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

ضلع بدین سرکاری تقرریوں میں میرٹ نظرانداز کر نے کے خلاف نوجوانوں کا احتجاج

اوکاڑہ میں کھدائی کے دوران تودا گرنے سے ایک مزدور جان بحق ، دوسرے کی حالت تشویشناک

اے این پی باجوڑ کے رکن ڈاکٹر طارق کے بھائی عبدالرزاق قاتلانہ حملے میں جاں بحق

برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں اور کشمیریوں کی مقبوضہ کشمیر کی آزادی کیلئے لندن میں ریلی

پاکستان کا مستقبل سڑکوں اور ُپلوں سے نہیں، تعلیم یافتہ بچوں سے محفوظ ہوگا:پاسبان

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

امریکہ نے القاعدہ اور کالعدم ٹی ٹی پی کے 4 رہنما ؤں کوعالمی دہشتگرد قرار دیدیا

واشنگٹن(پی پی آ ئی) امریکا نے القاعدہ برصغیر اور کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے چار جنگجوؤں کو عالمی دہشت گرد قرار دے دیا ہے۔مائیکرو بلاگنگ سائٹ پر جاری امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کے بیان کے مطابق امریکا نے افغانستان بلخصوص خطے کی سیکیورٹی کو مدنظر رکھتے ہوئے کالعدم القاعدہ برصغیر اور کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے چار کارندوں کو عالمی دہشتگردوں کی فہرست میں شامل کرلیا ہے۔امریکی وزات خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق کالعدم القاعدہ برصغیر کے امیر اسامہ محمود اور نائب امیر عاطف یحیٰ کو دہشت گرد قرار دیا گیا ہے، جب کہ کالعدم القاعدہ برصغیر کے بھرتیوں کے معاملات دیکھنے والے محمد معروف کو بھی دہشتگرد قرار دیا گیا۔امریکا کی جانب سے دہشت گرد قرار دیئے ان افراد کے امریکی سرزمین پر موجود تمام اثاثے بھی منجمد کرنے کا حکم دیا گیا ہے، جب کہ امریکا میں مقیم کسی بھی شخص کی ان افراد سے لین دین پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے۔امریکا کی جانب سے کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے قاری امجد کو بھی دہشتگرد قرار دیا گیا ہے، قاری امجد خیبرپختونخوا میں آپریشنز اور دہشت گردوں کا سرغنہ ہے۔امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا ہے کہ امریکا افغانستان میں سرگرم دہشت گرد گروپوں کی طرف سے لاحق خطرات کا مقابلہ کرنے کے لیے پْرعزم ہے۔ اس بات کو یقینی بنانا ہوگا کہ افغانستان دہشتگردوں کی آماجگاہ نہ بنے۔