واشنگٹن(پی پی آئی) امریکی کانگریس کی خاتون رکن شیلا جیکسن نے پاکستان کی امداد بڑھانے کیلئے ایوان نمائندگان میں امورخارجہ کی کمیٹی کوخط لکھا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کو سیلابی صورتحال کا سامنا ہے اس لیے پاکستان کی امداد بڑھائی جائے۔میڈیا ذرا ئع کے مطابق شیلا جیکسن کی جانب سے لکھے گئے خط میں رکن کانگریس نے مطالبہ کیا کہ پاکستان کو سیلاب زدگان کی مدد کیلئے 600 ملین ڈالر دیے جائیں، ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ 2005 میں زلزلہ زدگان کیلئے 500 ملین ڈالردیے گئے تھے، اس مرتبہ بھی اسی طرز پر مزید امداد بھیجی جائے، اس امداد سے نہ صرف پاک امریکا تعلقات مزید بہتر ہوں گے، بلکہ اس سے کئی جانیں بچائی جا سکیں گی۔
Next Post
میر واعظ عمر فاروق کو مسلسل گھر میں نظربندی کو 40ماہ مکمل ہو گئے ہیں انجمن اوقاف جامع مسجد سرینگر کی میر واعظ عمرفاروق کی مسلسل گھر میں نظربندی کی شدید مذمت
Sat Dec 3 , 2022
سری نگر(پی پی آ ئی)بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں انجمن اوقاف جامع مسجد سرینگر نے میرواعظ عمر فاروق کی مسلسل غیر قانونی نظر بندی اورانہیں مذہبی فرائض ادا کرنے کی اجازت نہ دینے کی شدید مذمت کرتے ہو ئے کہا کہ میر واعظ عمر فاروق کو مسلسل گھر […]
