پنجاب میں ضمنی الیکشن ہو یا عام انتخابات نواز شریف واپس آئیں گے: رانا ثنااللہ

لاہور(پی پی آ ئی)وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ پنجاب میں ضمنی الیکشن ہو یا عام انتخابات نواز شریف واپس آئیں گے، لوگ نواز شریف اور ہماری بات ضرور سنیں گے، مسلم لیگ ن پنجاب میں بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگی۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ جمہوریت میں سب کو ساتھ لے کر چلنا پڑنا ہے، جمہوریت میں مسائل مشاورت سے حل ہوتے ہیں، قوم عسکری قیادت پر اعتماد کرتی ہے۔ راناثنااللہ کا کہنا تھا کہ عدم اعتماد پر تاحال کوئی فیصلہ نہیں ہوا، عمرن خان نے کل مذاکرات کی بات کی ہے، پنجاب میں ضمنی الیکشن کرانا ہے یہ فیصلہ کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ ابھی عمران خان کی مچائی تباہی پر قابو کیا ہے، آنے والے وقت میں مہنگائی کو کنٹرول کریں گے، عمران خان نے گھڑیاں بیچ کر پوری دنیا میں پاکستان کا تماشا بنایا، عمران خان کہتے ہیں ان کیساتھ بیٹھنے سے بہتر ہے میں مرجاؤں۔رانا ثنا کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں ہوا، ہم مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف کے ساتھ بھی مشاورت کریں گے، الیکشن اگر دسمبر میں ہوں یا جنوری نواز شریف آجائیں گے۔

Next Post

راناثناللہ کیخلاف منشیات برآمدگی کیس کی سماعت اگلے ہفتے تک ملتوی

Sat Dec 3 , 2022
لاہور(پی پی آ ئی) وفاقی وزیر دا خلہ راناثناللہ کیخلاف منشیات برآمدگی کیس کی سماعت اگلے ہفتے تک ملتوی کر دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق ہفتے کے روز انسداد منشیات عدالت میں وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کے خلاف منشیات برآمدگی کیس پر سماعت ہوئی۔رانا ثنا اللہ نے عدالت […]