راناثناللہ کیخلاف منشیات برآمدگی کیس کی سماعت اگلے ہفتے تک ملتوی

لاہور(پی پی آ ئی) وفاقی وزیر دا خلہ راناثناللہ کیخلاف منشیات برآمدگی کیس کی سماعت اگلے ہفتے تک ملتوی کر دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق
ہفتے کے روز انسداد منشیات عدالت میں وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کے خلاف منشیات برآمدگی کیس پر سماعت ہوئی۔رانا ثنا اللہ نے عدالت میں پیش ہو کر حاضری مکمل کروائی، وزیر داخلہ کے وکیل نے استدعا کی کہ رانا ثنااللہ ہارٹ اٹیک کی وجہ سے گزشتہ سماعت پر پیش نہ ہو سکے، ایک ہفتے کی تاریخ ڈال دیں۔بعدازاں عدالت نے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کے خلاف منشیات برآمدگی کیس کی سماعت اگلے ہفتے تک ملتوی کردی۔

Next Post

ملک بھر میں میں موسم سرد اور خشک رہے گا: محکمہ موسمیات چترال، دیر، سوات اور کوہستان میں ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی

Sat Dec 3 , 2022
اسلام آ باد(پی پی آ ئی) اسلام آباد سمیت ملک بھر میں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔ محکمہ موسیمات کے مطابق خیبرپختونخوا کے بیشتر بالائی اضلاع میں مطلع ابر آلود رہنے کی توقع کی ہے۔ چترال، دیر، سوات اور کوہستان میں ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی […]