اسرائیل کو واشنگٹن اور تہران کے درمیان سفارتی عمل سبوتاژ کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، سردار مسعود

ایرانی مذاکرات کی کامیابی ایران اور ایرانی قوم کی فتح ہے،ہم خراج تحسین پیش کرتے ہیں:جماعت اسلامی پاکستان

امریکہ-ایران امن معاہدہ پاکستان کے لیے باعثِ فخر اور عالمی معیشت کے لیے ایک نہایت اہم اور خوش آئند لمحہ ہے: وفاقی وزیر خزانہ

پشاور میں 1.6ارب کی لاگت سے بننے والے انڈر پاس کا سنگ بنیاد

اسلام آباد میں غیر قانونی ہتھیار رکھنے اور دھوکہ دہی کے کیس میں مشتبہ افراد گرفتار

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئے ہفتے کے آغاز پر زبردست تیزی ، انڈیکس میں4639پوائنٹس کا اضافہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

رواں ماہ ہی اسمبلیاں توڑ کر الیکشن کی طرف جائیں گے: عمران خان کا اعلان

لاہور(پی پی آ ئی) پی ٹی آ ئی چیئر مین عمران خان نے کہا ہے کہ اسی ماہ اسمبلیاں توڑ کر الیکشن کی طرف جائیں گے۔چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے خیبر پختونخوا کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ کہ میرے گزشتہ روز کے بیان سے پی ڈی ایم کو غلط فہمی ہو گئی، ہم نے ان کو کہا اگر جنرل الیکشن کی تاریخ دینے میں بات کرنا چاہتے ہیں تو ہم بات کریں گے، انہوں نے کہا کہ کسی بھی شعبے میں ترقی نہیں ہو رہی جبکہ دیگر ممالک اور ادارے ان کی وجہ سے ملک پر اعتماد نہیں کر رہے۔ انتخابات جب بھی ہوں پی ٹی آئی نے جیتنا ہے اور اکتوبر میں الیکشن ہوں یا اگست میں جیت ہماری ہو گی۔عمران خان نے کہا کہ 66 فیصد کے بجائے ملک بھر میں انتخابات کے خواہاں ہیں اور ہم نے فیصلہ کر لیا ہے کہ پنجاب اور خیبر پختونخوا اسمبلی تحلیل کرنا ہے۔ جنرل پرویز مشرف نے حکمرانوں کو این آر او دیا جبکہ پرویز مشرف کے پاس ان کو این آر او دینے کا اختیار ہی نہیں تھا۔ موجودہ صورتحال میں ملک میں سیاسی استحکام کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ اسحاق ڈار نے 50 لاکھ ڈالر اپنے بچوں کو بھیجے ہیں۔ انتخابات پی ٹی آئی نہیں ملک کی ضرورت ہے اور انتخابات میں تاخیر ہوتی ہے تو اس میں بھی پی ٹی آئی کو فائدہ ہوگا کیونکہ حکمرانوں کی کارکردگی سے لوگ تنگ آگئے ہیں۔ نواز شریف اور آصف زرداری کا مفاد ملک میں نہیں ہے کیونکہ نواز شریف اور آصف زرداری کا پیسہ تو ملک سے باہر پڑا ہے۔ اسحاق ڈار اور شاہد خاقان عباسی ملک سے جہاز کے ذریعے فرار ہوئے تھے۔انہوں نے کہا کہ لوگوں کو علم ہے پی ڈی ایم نے کیا کرنا ہے کیونکہ جب ان کو لگے گا انتخابات نہیں جیت سکتے تو باہر بھاگ جائیں گے۔ یہ تاخیر کر کے ایسا ماحول بنانا چاہتے ہیں کہ انتخابات جیت جائیں۔ حکمرانوں کے حربوں سے ملک کا نقصان ہو رہا ہے۔عمران خان نے کہا کہ الیکشن کمیشن ان کے ساتھ ملا ہوا ہے ہم رواں ماہ ہی اسمبلیاں تحلیل کریں گے۔ 66 فیصد نشستیں خالی ہوں تو ملک کو عام انتخابات کی طرف جانا پڑے گا۔