سابقہ دور حکومت میں بند کیے گئے 600سے زائد ڈاکخانوں کو دوبارہ کھولنے کا آغاز

اسلام آباد (پی پی آئی) ڈاک کی ڈیلیوری کے نظام میں مزید بہتری اور جدت لانے کے لیے ملک بھر کے پوسٹ مینوں میں موٹرسائیکلز تقسیم کی جارہی ہیں۔ پی پی آئی کے مطابق عوام کو پوسٹ آفیسز کی سہولتیں ان کی دہلیز پر پہنچانے کے لیے سابقہ دور حکومت میں بند کیے گئے 600سے زائد ڈاکخانوں کو دوبارہ کھولنے کا آغاز کر دیا ہے۔محکمہ ڈاک کے نظام میں جدت لانے کے لیے ملک بھر کے 150سے زائد پوسٹ آفسز کو کمپیوٹرائزڈ کر دیا گیاہے جبکہ31 دسمبر 2022تک ملک کے تمام ڈاکخانوں کو ڈیجیٹلائزڈ کر دیا جائے گا۔

Next Post

پنجاب اسمبلی بچانے کیلئے ن لیگ کا چوہدری شجاعت سے رابطہ، رہنمائی طلب

Fri Dec 2 , 2022
لاہور(پی پی آئی)مسلم لیگ ن کی قیادت نے پنجاب میں وزیراعلیٰ کیخلاف تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے لیے مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت سے رابطہ کیا ہے اور اس صورتحال میں ان سے رہنمائی طلب کی ہے۔پی پی آئی کے مطابق ن لیگ کی قیادت نے پیپلزپارٹی […]