عمران نیازی ایک ناقابل ِ بھروسہ شخص ہیں ان پر اعتماد کرنا حماقت کے سواکچھ نہیں: سعد رفیق

اسلام آ باد(پی پی آ ئی) وفاقی وزیر ریلوے خوا جہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ عمران نیازی کے مسلسل انکشافات و اعترافات کے بعد ثابت ہو چکا ہے کہ کہ وہ اسٹیبلشمنٹ کے مہرے کے طور پر پاکستان پر مسلط کئے گئے،آئین جمہوریت اورانصاف سے انکا کبھی کوئی تعلق نہ تھاوہ ایک ناقابل ِ بھروسہ شخص ہیں ان پر اعتماد کرنا حماقت کیسواکچھ نہیں۔لیگی رہنما خوا جہ سعد رفیق نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ عمران کی تکلیف اور درد قابل فہم ہے،وہ اقتدار میں رھنے اور اپنے مخالفین کو ٹھکانے لگانے کیلئے طاقتور حلقوں کی بلائنڈ سپورٹ چاہتے تھے جو بدترین گورننس اور کرپشن کے باعث انھیں حاصل نہ رہ سکی مطلق العنان حکمرانی کے خواب چکنا چور ہو ئے توعمران اور انکے سہولت کار پھٹ پڑے۔انہوں نے کہا کہ اقتدار سے باہر رہ کراپنے کالے کرتوت پکڑے جانے کا خوف پی ٹی آئی کوکسی طور چین لینے نہیں دے رہا ہے،وہ حسب عادت اپنے محسنوں اور سرپرستوں کوننگی گالیاں دے رہے اوران پر غلیظ الزامات لگا رہے ہیں مگرانکی آتش انتقام بجھنے کانام ہی نہیں لے رہی
ایسے طوطا چشم محسن کْش پالشیے پہلی بار دیکھیاورسْنے ہیں۔

Next Post

لاہور مسلسل چار دن سے فضائی آلودگی کے اعتبار سے دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلے نمبر پر برقرار

Sun Dec 4 , 2022
لاہور(پی پی آ ئی) پنجاب کا دارالحکومت لاہور مسلسل چار دن سے فضائی آلودگی کے اعتبار سے دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلے نمبر پر برقرار ہے۔اتوار کے روز شہر کا ایئر کوالٹی انڈیکس صحت کے لیے انتہائی غیر موزوں قرار دیا گیا ہے۔ شہر کا مجموعی […]