خیر پور کے گاؤں میر محمد اجن میں دو بھائی بہن تالاب میں ڈوب کر جاں بحق

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی، یورو، پاؤنڈ، درہم اور ریال کی قیمتوں میں اضافہ

سندھ کابینہ کا اجلاس ، صحت انشورنس اور انسداد منشیات پر اہم فیصلوں کی منظوری دی گئی

آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی حلقہ مظفرآباد ڈویژن میں پولنگ 2 اگست کو ہوگی

کراچی بابا بھٹ آئی لینڈ سے لاپتہ بچی کی لاش منوڑہ کچی لائن سے مل گئی

ملکی اور عالمی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

عمران نیازی آجکل انٹرویوز کے ذریعے اسٹیبلشمنٹ کے دھوکہ کا ناٹک کھیل رہے ہیں: احسن اقبال

اسلام آ باد(پی پی آ ئی) وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ عمران نیازی آجکل انٹرویوز کے ذریعہ ان سے اسٹیبلشمنٹ کے دھوکہ کا ناٹک کھیل رہے ہیں،یہ حقیقت سب کو معلوم ہے کہ 2018 میں آ ر ٹی ایس سسٹم بیٹھا کر اسٹیبلشمنٹ انتہا کا ایکسپوز ہو کر انہیں برسراقتدار لائی،اس پاداش میں وہ انہیں کامیاب کروانے کے لئے ان کے ہر طرح کے نخرے اٹھاتی رہی۔لیگی رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ فو ج نے عمران نیازی کی نالائقیوں کو کور کرتی رہی،انکو مخالفین اور میڈیا کا گلہ گھوٹنے کی کھلی اجازت ملی،سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے روندنے پہ آنکھیں بند رکھیں مگر جب نیازی صاحب فیل در فیل ہوتے رہے اور اسکا ملبہ ایسٹیبلشمنٹ پر ناقابل برداشت ہو گیا تو اسنے ان سے فاصلہ اختیار کرنے کا فیصلہ کر لیا۔