پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

مقبوضہ جموں و کشمیر کے چھوٹے بڑے شہروں و قصبوں میں بھارت مخالف پوسٹر چسپاں انڈین فوج کی مذمت، معراج چوپان، سجادخان، بلال میر، مظفر بٹ، اشفاق بٹ سے یکجہتی ’کشمیر بنے گا پاکستان اور کشمیریوں کی قربانیاں کبھی رائیگاں نہیں جائیں گی“ کے نعرے درج

جموں /پلوامہ/بانڈی پورہ (پی پی آئی)مقبوضہ جموں و کشمیر کے مختلف چھوٹے بڑے شہروں اور قصبوں میں بھارت مخالف پوسٹر چسپاں کیے گئے ہیں جن میں انڈین فوج کے مظالم کی مذمت کرتے ہوئے ان پانچ بیگناہ کشمیری نوجوانوں معراج الدین چوپان، سجاد احمد خان، بلال احمد میر، مظفر احمد بٹ اور اشفاق احمد بٹ کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا گیاہے جنہیں حال ہی میں بدنام زمانہ بھارتی تحقیقاتی ادارے نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی کی عدالت نے عمر قیدکا حکم سنایاہے۔ورثائے شہدائے جموں و کشمیر نامی تنظیم کی طرف سے مقبوضہ جموں و کشمیر کے مختلف چھوٹے بڑے شہروں اور قصبوں میں دیواروں اور کھمبوں پر چسپاں کیے گئے پوسٹروں میں ”کشمیر بنے گا پاکستان اور کشمیریوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی“ کے نعرے درج ہیں۔پوسٹروں کے ذریعے حریت رہنماؤں اور کارکنوں سمیت غیر قانونی طور پر نظر بند تمام کشمیریوں کی رہائی کا مطالبہ بھی کیا گیا ہے جبکہ اقوام متحدہ کو یاد دلایا کہ اسے کشمیر کے دیرینہ تنازعہ کے حل کے لیے اپنی متعلقہ قراردادوں پر عمل درآمد کرانا چاہیے۔پوسٹرز میں بھارت کو پیغام دیا گیا کہ کشمیری اس کی ریاستی دہشت گردی کے سامنے کبھی نہیں جھکیں گے اور حق خودارادیت کے لیے اپنی جدوجہد کو مکمل کامیابی تک جاری رکھیں گے۔