خیر پور کے گاؤں میر محمد اجن میں دو بھائی بہن تالاب میں ڈوب کر جاں بحق

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی، یورو، پاؤنڈ، درہم اور ریال کی قیمتوں میں اضافہ

سندھ کابینہ کا اجلاس ، صحت انشورنس اور انسداد منشیات پر اہم فیصلوں کی منظوری دی گئی

آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی حلقہ مظفرآباد ڈویژن میں پولنگ 2 اگست کو ہوگی

کراچی بابا بھٹ آئی لینڈ سے لاپتہ بچی کی لاش منوڑہ کچی لائن سے مل گئی

ملکی اور عالمی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

بھارت سب سے زیادہ پر خطر ممالک میں 8ویں نمبر پر مقبوضہ کشمیر اور مسلمانوں کے خلاف مظالم کا تذکرہ شامل

نئی دہلی /واشنگٹن(پی پی آئی)امریکہ کے”ارلی وارننگ پروجیکٹ ”نے بھارت کو2022-23میں بڑے پیمانے پر قتل وغارت کے سب سے زیادہ خطرے والے ممالک میں آٹھویں نمبر پر قرار دیاہے۔”ارلی وارننگ پروجیکٹ ”بڑے پیمانے پر تشدد کے خطرے والے ممالک کی نشاندہی کرتا ہے، مقبوضہ کشمیر کا حوالہ دیتے ہوئے اپنی نومبر کی رپورٹ میں کہاہے کہ جب کسی خاص گروہ سے وابستگی کی وجہ سے ایک سال یا اس سے کم عرصے میں مسلح افواج کے ہاتھوں ایک ہزاریا اس سے زیادہ افراد ہلاک ہوجاتے ہیں تو بڑے پیمانے پر قتل کا رجحان پایاجاتا ہے۔نسل کشی کی تقریبا تمام اقسام میں اجتماعی ہلاکتیں شامل ہیں اگر وہ اس تعریف سے مماثل ہیں۔2021-22 کی رپورٹ کے مطابق بھارت کو پچھلے پانچ سالوں میں ہونے والی تحقیق کے لئے 15ممالک میں دوسرے نمبرپر رکھا گیا تھا۔اس تحقیق میں مودی اور امیت شاہ کی سربراہی میں بی جے پی کی موجودہ حکومت کے تحت مسلمانوں کے خلاف مظالم کی متعدد مثالوں پر بھی روشنی ڈالی گئی ہے۔