کوئٹہ(پی پی آ ئی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کے خلاف بلوچستان میں درج مقدمے میں انہیں پولیس نے طلب کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کے خلاف ضلع قلعہ عبداللہ میں ایف آئی آر درج ہے جس میں پیکا ایکٹ کے تحت 7 دفعات شامل کی گئی ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمے کی روشنی میں شہباز گل کو آگاہ کرنے کے ساتھ انہیں طلب بھی کرلیا گیا ہے، تاہم اگر وہ نہیں آتے تو گرفتار کریں گے۔حکام کے مطابق شہباز گل نے کوئٹہ آنے کی ہامی بھری ہے، لیکن شہباز گل کے کوئٹہ نہ آنے کی صورت میں بلوچستان پولیس کی ٹیم ان کی گرفتاری کے لیے جائے گی۔
Next Post
عمران نیازی شہباز شریف کو نہ بتا ئے کہ کشمیر پہ کیا کر نا ہے: مریم اورنگزیب
Tue Dec 6 , 2022
اسلام آ باد(پی پی آ ئی) وفاقی وزیر اطلا عات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران نیازی شہباز شریف کو نہ بتا ئے کہ کشمیر پہ کیا کر نا ہے کیا نہیں۔ سینٹو رس مال کے حوا لے سے عمران خان کے بیان پر رد عمل دیتے […]
