سندھ نے سستی بجلی کے لیے صوبائی گرڈ کا خاکہ پیش کیا؛ ڈنمارک کی سبز سرمایہ کاری پر نظر

بلوچستان میں یوم مزدور منایا گیا

قتل پر احتجاج کے بعد مرکزی شاہراہ بند

گینگز اور املاک کے جرائم کے خلاف سیکیورٹی سخت

جاری کریک ڈاؤن میں بدنام زمانہ چھیننے والے گروہ کے ارکان گرفتار

دارالحکومت میں کریک ڈاؤن، غیر قانونی اسلحہ برآمد، دو افراد گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

دنیا کب تک بھارتی مظالم پر خاموش رہے گی؟: مشعال ملک کا استفسار 8لاکھ نئے ووٹرز فہرستوں میں شامل، اکثریت غیر مقامی ہندوؤں کی ہے

مظفر آباد/آزاد کشمیر(پی پی آئی)پیس اینڈ کلچر آرگنائزیشن کی چیئرپرسن مشعال حسین ملک نے مقبوضہ جموں وکشمیر میں فسطائی مودی حکومت کی طرف سے فوجی طاقت کے وحشیانہ استعمال، کشمیریوں کی نسل کشی، آبادی کا تناسب تبدیل کرنے اور دیگر مظالم پرمجرمانہ خاموشی اختیار کرنے پرعالمی طاقتوں اور اقوام متحدہ کے اداروں پر شدید تنقید کی ہے۔ اور سوال کیا ہے کہ دنیا کب تک بھارتی مظالم پر خاموش رہے گی؟ انہوں نے کہاحق خودارادیت کے حصول کے لئے کشمیریوں کی جدوجہد کو فوجی طاقت سے دبایا نہیں جاسکتا۔پی پی آئی کے مطابق مشعال ملک نے کہاکہ مودی حکومت نے وادی کشمیر میں آبادی کا تناسب تبدیل کرنے کے اپنے تازہ ترین اقدام میں آٹھ لاکھ کے قریب نئے ووٹرز کو انتخابی فہرستوں میں شامل کیا ہے جن میں سے اکثریت غیر مقامی ہندوؤں کی ہے۔