لاہور(پی پی آ ئی) ترجمان حکومت پنجاب مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ الیکشن کراؤ ملک بچاؤ مہم کا این اے 126 سے باقاعدہ آغاز ہو چکا ہے جس میں عوام کی بھرپور شرکت نے فیصلہ سنا دیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں ترجمان حکومت پنجاب مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ عوامی رابطہ مہم کے دوران عوام کو امپورٹڈ حکومت کے ملک کو پہنچائے گئے نقصانات سے آگاہ کیا جا رہا ہے۔واضح رہے کہ تحریک انصاف نے الیکشن کراو ملک بچاو مہم شروع کر رکھی ہے، مہم کے تحت لاہور میں 11 روز میں 11 ریلیاں اور اجتماعات کا انعقاد ہو گا۔
Next Post
مولانافضل الرحمان الیکشن میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے: شیخ رشید
Thu Dec 8 , 2022
را ولپنڈی(پی پی آ ئی) عوامی مسلم لیگ کے سر براہ شیخ رشید نے کہا ہے کہاگر حکو مت اور پی ٹی آئی کے در میان مذاکرات سے الیکشن کاراستہ نہیں نکلتاتوصوبائی اسمبلیاں تحلیل کر نے کے علاوہ کوئی راستہ نہیں ہے۔ سماجی را بطے کی ویب سائٹ ٹو ئٹر […]
