اسرائیل کو واشنگٹن اور تہران کے درمیان سفارتی عمل سبوتاژ کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، سردار مسعود

ایرانی مذاکرات کی کامیابی ایران اور ایرانی قوم کی فتح ہے،ہم خراج تحسین پیش کرتے ہیں:جماعت اسلامی پاکستان

امریکہ-ایران امن معاہدہ پاکستان کے لیے باعثِ فخر اور عالمی معیشت کے لیے ایک نہایت اہم اور خوش آئند لمحہ ہے: وفاقی وزیر خزانہ

پشاور میں 1.6ارب کی لاگت سے بننے والے انڈر پاس کا سنگ بنیاد

اسلام آباد میں غیر قانونی ہتھیار رکھنے اور دھوکہ دہی کے کیس میں مشتبہ افراد گرفتار

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئے ہفتے کے آغاز پر زبردست تیزی ، انڈیکس میں4639پوائنٹس کا اضافہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

نومبر میں 81 لاپتہ افراد گھروں کو واپس پہنچ گئے لاپتہ افراد کمیشن کی پیش رفت رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع

اسلام آ باد(پی پی آ ئی) لاپتہ افراد کمیشن کی پیش رفت رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ ماہ 81 لاپتہ افراد اپنے گھروں میں واپس پہنچ گئے۔
لاپتہ افراد کمیشن نے اپنی پیش رفت رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرا دی ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ81 لاپتہ افراد گزشتہ ماہ اپنے گھروں میں پہنچ گئے ہیں۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مجموعی طور پر 9 ہزار 133 افراد کے لاپتہ ہونے کی شکایات ملیں، کمیشن نے 5 ہزار 574 افراد کا سراغ لگایا، جن میں سے 3 ہزار 743 افراد گھروں کو پہنچ چکے ہیں۔رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ لاپتہ قرار دیئے گئے 974 افراد حراستی مراکز اور 616 جیلوں میں قید ہیں، جب کہ مجموعی طور پر 241 لاپتہ افراد کی لاشیں ملیں۔رپورٹ کے مطابق مجموعی طور پر لاپتہ افراد کے 6 ہزار 926 کیسز نمٹائے جا چکے ہیں، اور 30 نومبر تک لاپتہ افراد کے 2 ہزار 207 مقدمات زیر التواہیں، نومبر میں کمیشن کو 98 کیسز موصول ہوئے، اور 101 نمٹائے گئے۔