ہالہ (پی پی آئی) جماعتِ اسلامی کی مجلسِ قائمہ سیاسی قومی امور کے سربراہ لیاقت بلوچ نے منصورہ میں سیاسی انتخابی امور کے مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اور عمران سیاسی، انتخابی، اقتصادی بحرانوں کے سدھار کے لیے سنجیدہ نہیں۔ مذاکرات کا عمل سراسر دھوکہ ہے اور ایک دوسرے کی مدد کرکے عوام کو بے یقینی کی دلدل میں دھکیلا جارہا ہے۔پی پی آئی کے مطابق لیاقت بلوچ نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ نے نااہل، نالائق اور چھاتہ بردار قیادت مسلط کرکے ریاست، ریاستی اداروں اور جمہوریت و پارلیمنٹ کے ساتھ ظلم و ناانصافی کی۔ انتشار زدہ بوسیدہ نظام اب نہیں چل سکتا۔ شفاف، غیرجانبدارانہ اور متناسب نمائندگی کی بنیاد پر انتخابات جمہور اور جمہوریت کے لیے استحکام لاسکتے ہیں، وگرنہ ہر عام اور ضمنی انتخاب مزید تباہی لائے گا اور نسل در نسل خرابیاں بڑھتی چلی جائیں گی۔
Next Post
پاک فیسٹ میوزک فیسٹیول لاہور میں آج شروع ہو گا
Thu Dec 8 , 2022
لاہور (پی پی آئی)پاک فیسٹ میوزک فیسٹیول 9 دسمبر کو لاہور میں ہو گا جس میں نامور گلوکار بھومیا پرفارم کریں گے۔میوزک فیسٹول کی آرگنائزر بسمہ اکبر کا کہنا ہے کہ میوزک گالا کے لئے تمام تر تیاریاں مکمل ہیں، پی پی آئی کے مطابق امید ہے کہ خوشگوار موسم […]
