خیبر پختونخوا میں جنگلات کے مالکان کی جرگہ منعقد؛ وزیر اعلیٰ کے مشیر کی شرکت

جنوبی افریقہ میں پاکستانیوں کی ہلاکتیں؛ پنجاب کی وزیر اعلیٰ مریم نواز کا اظہار افسوس

جناح انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی بورڈ آف گورنرز کا اجلاس منعقد؛ کلیدی فیصلے کیے گئے

وزیر داخلہ نے منصورہ میں جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم سے اہم ملاقات کی؛ قومی اہمیت کے مسائل پر تبادلہ خیال

بلوچستان ویمن ڈویلپمنٹ ڈپارٹمنٹ کے تحت صنفی بنیاد پر تشدد اور کم عمری کی شادی جیسے مسائل پر ‘صوبائی میڈیا فیلوشپ پروگرام’ کا آغاز

اوپن مارکیٹ میں ڈالر سمیت بڑی کرنسیوں کی قدر میں معمولی اضافہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

سعودی عرب نے پاکستان کی مزید مالی مدد کرنے کا اعلان کردیا پاکستان کی ہرممکن امداد جاری رکھیں گے، وزیرخزانہ محمدالجدان

اسلام آ باد/ریاض (پی پی آ ئی)سعودی عرب نے پاکستان کی مزید مالی مدد کا اعلان کردیا،آئندہ 6 ماہ میں 16 ارب ڈالر قرض واپس کرنے کے مشکل مشن میں برادر اسلامی ملک سعودی عرب پھر پاکستان کی مدد کو آگیا ہے۔ امریکی جریدے بلوم برگ کو انٹرویو دیتے ہوئے سعودی وزیر خزانہ محمد الجدان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی ہر ممکن مدد جاری رکھی جائے گی۔برادراسلامی ملک اس سے پہلے پاکستان کیلئے تین ارب ڈالرکے ڈیپازٹس کی مدت میں پہلے ہی توسیع کرچکا ہے، اور سعودی وزیر خزانہ کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب پاکستان نے زرمبادلہ کے ذخائر کے لیے سعودی حکومت سے مزید 4.2 ارب ڈالرز دینے کی اپیل کی ہے۔محمد الجدان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب پاکستان کی مدد اور اْن کے ساتھ ہر ممکن تعاون کرے گا، اور جتنا بھی ہوسکے ہم پاکستان کی ہرممکن امداد جاری رکھیں گے، جب کہ سعودی حکومت نے بڑھتی مہنگائی سے پریشان ممالک میں ترکی اور مصر کی مدد کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے، اور سرمایہ کاری کے مختلف منصوبے بھی شروع کرنا چاہتے ہیں۔وزیرخزانہ کا کہنا تھا کہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان ذاتی طور پرپْرعزم ہیں کہ پاکستان کی مالی ضروریات پورا کرنے کے ساتھ ساتھ توانائی کے شعبے میں طویل مدتی سرمایہ کاری کی جائے۔