کراچی (پی پی آئی)کراچی سے کم عمر لڑکیوں کو اسمگل کیے جانے کے انکشاف پر سندھ ہائی کورٹ نے اعلیٰ سطح کی تحقیقات کرنے کا حکم دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق کراچی سے کم عمر لڑکیوں کو اسمگل کیے جانے کے معاملے پر سندھ ہائیکورٹ نے محکمہ داخلہ کو تحقیقات کے لیے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) تشکیل دینے کا حکم دیا ہے۔پی پی آئی کے مطابق عدالت نے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کو بھی تحقیقات کا حکم دیا ہے جبکہ ایس ایس پی سٹی اورایف آئی اے حکام کو آئندہ سماعت پر طلب کرلیا ہے۔دوران سماعت جسٹس صلاح الدین پنہور کا کہنا تھا کہ مسکان نامی لڑکی کے چونکا دینے والے انکشافات سامنے آئے ہیں، بظاہر لگتا ہے کہ کم لڑکیوں کی عمان میں اسمگلنگ ہوتی ہے۔عدالت کا کہنا تھا کہ شہر سے 14 سالہ لڑکی کو اغوا کیا گیا، لڑکی کے بیان کے مطابق 3 بار اسے فروخت کیا گیا، لڑکی تو ہمت کر کے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئی، اس نے بتایا کہ جہاں رکھا گیا تھا وہاں 14، 15 اور لڑکیاں بھی موجود تھیں۔عدالت کی جانب سے کہا گیا کہ یہ ایک سنجیدہ معاملہ اسے ایسے نہیں چھوڑا جاسکتا، پولیس اور ادارے تحقیقات کریں تاکہ مزید بچیوں کی اسمگلنگ روکی جا سکے۔ہائیکورٹ نے لڑکی کو شادی کا جھانسہ دینے کے الزام میں گرفتار ملزم کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا، عدالت نے 9 جنوری کو مکمل تفصیلات طلب کرلی ہیں۔
Next Post
دنیا دکھ سے بھر گئی، پاکستانی خوشی اور عزت کے احساس میں آگے سیکھنے سے دلچسپی نہیں، 92 فیصد سمجھتے ہیں کہ عزت دار زندگی گزر رہی ہے
Fri Dec 9 , 2022
کراچی (پی پی آئی)گیلپ ورلڈ کی جانب سے پچھلے کچھ برسوں میں کیے گئے رائے عامہ کے جائزوں سے ظاہر ہوتا ہے کہ پوری دنیا دکھ اور نا خوشی سے بھر گئی ہے۔ زیادہ سے زیادہ لوگ پریشان رہنے لگے ہیں۔پی پی آئی کے مطابق گیلپ کے سرویز میں کہا […]
