دنیا دکھ سے بھر گئی، پاکستانی خوشی اور عزت کے احساس میں آگے سیکھنے سے دلچسپی نہیں، 92 فیصد سمجھتے ہیں کہ عزت دار زندگی گزر رہی ہے

کراچی (پی پی آئی)گیلپ ورلڈ کی جانب سے پچھلے کچھ برسوں میں کیے گئے رائے عامہ کے جائزوں سے ظاہر ہوتا ہے کہ پوری دنیا دکھ اور نا خوشی سے بھر گئی ہے۔ زیادہ سے زیادہ لوگ پریشان رہنے لگے ہیں۔پی پی آئی کے مطابق گیلپ کے سرویز میں کہا گیا ہے کہ دوسرے ممالک کے عوام کی نسبت پاکستانی زیادہ مطئمن، خوش اور خود کو معتبر سمجھتے ہیں۔ البتہ سیکھنے سے انہیں کوئی خاص دلچسپی نہیں۔پاکستانیوں میں سے 92 فیصد سمجھتے ہیں کہ وہ عزت دار زندگی گزار رہے ہیں۔ خوشی کے معاملے میں 61 فیصد پاکستانیوں نے 60 فیصد بھارتیوں کو معمولی مارجن سے شکست دی۔ تاہم مجموعی طور پر پچھلے دس برسوں میں دنیا میں ناخوشی کے احساس میں اضافہ ہوا ہے۔

Next Post

جیلوں میں مقید بچے بھی اب نرسنگ، الائیڈ ہیلتھ سائنسزاور ایم بی بی ایس میں داخلہ لے سکیں گے

Fri Dec 9 , 2022
اسلام آباد (پی پی آئی)وفاقی وزیرصحت عبد القادرپٹیل نے کہا ہے کہ سال 2023 سے پاکستان کی تمام جیلوں میں قید بچوں کو نرسنگ، الائیڈ ہلتھ سائنسز، اور ایم بی بی ایس میں ایڈمیشن اور تعلیم دی جائے گی۔پی پی آئی کے مطابق عبد القادرپٹیل کا کہنا تھا کہ تمام […]