جیلوں میں مقید بچے بھی اب نرسنگ، الائیڈ ہیلتھ سائنسزاور ایم بی بی ایس میں داخلہ لے سکیں گے

اسلام آباد (پی پی آئی)وفاقی وزیرصحت عبد القادرپٹیل نے کہا ہے کہ سال 2023 سے پاکستان کی تمام جیلوں میں قید بچوں کو نرسنگ، الائیڈ ہلتھ سائنسز، اور ایم بی بی ایس میں ایڈمیشن اور تعلیم دی جائے گی۔پی پی آئی کے مطابق عبد القادرپٹیل کا کہنا تھا کہ تمام پبلک سیکٹرمیڈیکل یونیورسٹیز کو یہ لازم کیا جائے گا کہ کوئی بھی بچہ اگرجیل میں ڈاکٹر بھی بننا چاہے، تو یہ اس کا حق ہے۔اس کے علاوہ فیصلے سے متعلق پاکستان میڈیکل کمیشن کو بھی ہدایت جاری کردی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ جیل میں موجود لائق اورذہین بچوں کو ڈاکٹر، نرسز، اور میڈیکل کے کسی بھی شعبے میں تعلیم حاصل کرنے کیلئے مواقع فراہم کئے جائیں گے۔پی پی آئی کے مطابق وفاقی وزیرصحت نے کہا کہ اس کا مقصد جیل میں قید تمام بچوں کومعاشرے میں ایک نمایاں مقام دلانا ہے۔

Next Post

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 30 روپے کمی کا امکان عالمی منڈی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل گراوٹ

Fri Dec 9 , 2022
اسلام آباد (پی پی آئی)عالمی منڈی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل کمی کے پیشِ نظر رواں ماہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 30 روپے تک کمی کا امکان ہے۔پی پی آئی کے مطابق پٹرول کی خریداری 76 سے77 ڈالرفی بیرل کی جارہی ہے۔پیٹرولیم ڈویژن حکام نے بڑے ریلیف […]