پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 30 روپے کمی کا امکان عالمی منڈی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل گراوٹ

اسلام آباد (پی پی آئی)عالمی منڈی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل کمی کے پیشِ نظر رواں ماہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 30 روپے تک کمی کا امکان ہے۔پی پی آئی کے مطابق پٹرول کی خریداری 76 سے77 ڈالرفی بیرل کی جارہی ہے۔پیٹرولیم ڈویژن حکام نے بڑے ریلیف ملنے کا امکان ظاہرکرتے ہوئے کہا کہ قیمتوں میں 30 روپے تک کمی کی جاسکتی ہے۔ذرائع نے بتایا کہ پٹرول پرلیوی چارجز50 روپے فی لیٹر وصول کئے جارہے ہیں جبکہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل 15 دسمبر کو ہوگا۔حکام کے مطابق اوگراورکنگ 15 دسمبر تک تیل کی خریداری پر مشتمل ہوگی اور اوگراورکنگ پر حتمی فیصلہ وزیرخزانہ، وزیراعظم کی مشاورت سے کریں گے۔

Next Post

اسلام آباد ہائیکورٹ نے سیکرٹری اطلاعات و نشریات کو نوٹس جاری کردیا ڈپٹی اٹارنی جنرل کو آفس سے ہدایات لینے کا حکم،سماعت 2ہفتوں کیلئے ملتوی

Fri Dec 9 , 2022
اسلام آباد (پی پی آئی)اسلام آبادہائیکورٹ نے پاکستان انفارمیشن کمیشن (پی آئی سی) میں اہم عہدوں کی تعیناتی کی درخواست پر سیکرٹری وزارت اطلاعات و نشریات کو نوٹس کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔پی پی آئی کے مطابق پاکستان انفارمیشن کمیشن میں اہم عہدوں کی تعیناتی کے لئے درخواست پر […]