کراچی (پی پی آئی)گلشن اقبال کی اسکاؤٹ کالونی کے بخش علی گوٹھ میں خالی کوارٹر سے کئی روز پرانی مسخ شدہ لاش برآمد ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق فوری طور پر اس بات کا تعین نہیں ہو سکا کہ ملنے والی لاش کمسن بچی کی ہے یا بچے کی تاہم تعفن اٹھنے پر مکینوں نے پولیس کو اطلاع دی جس پر تالا توڑا اور اندر جا کر دیکھا تو لاش پڑی تھی، جس کی عمر تقریباً 6 سال ہے۔لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے عباسی شہید ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔پی پی آئی کے مطابق ایس ایچ او نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات میں پتا چلا ہے کہ کوارٹر آمنہ نامی خاتون کا ہے جس نے چند ماہ قبل سیلاب متاثرین کو دیا تھا جو مالک مکان کو بتائے بغیر تالا لگا کر چلے گئے۔ کوارٹر 15 روز سے خالی اور بند تھا۔ پولیس نے کوارٹر کی مالکن آمنہ سے رابطہ کرلیا، جس کے بعد کرایے دار کے حوالے سے مزید معلومات حاصل کی جا رہی ہیں کہ اس نے کس کی معرفت سے کوارٹر کرایے پر دیا تھا۔
Next Post
مجھے خوشی ہے کہ ریکوڈک سیٹلمنٹ پر سپریم کورٹ نے منظوری کی مہر لگا دی:حماداظہر
Fri Dec 9 , 2022
اسلام آباد (پی پی آئی) پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما حماد اظہر نیسپریم کورٹ کے ریکوڈک منصوبے سے متعلق رائے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ “مجھے خوشی ہے کہ ریکوڈک سیٹلمنٹ پر سپریم کورٹ نے منظوری کی مہر لگا دی ہے”۔پی پی آئی کے مطابقسماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر […]
