کراچی، مبینہ پولیس مقابلے میں 2 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

کراچی(پی پی آئی) کراچی کے مختلف علاقوں میں مبینہ پولیس مقابلوں کے دوران دو ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کر لئے گئے۔کراچی کے علاقے کورنگی مہران ٹاؤن میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کر کے جناح ہسپتال منتقل کردیا گیا۔پولیس کے مطابق ملزم کے ساتھیوں کی تلاش جاری ہے جبکہ گرفتار ملزم کا کرمنل ریکارڈ بھی معلوم کیا جارہا ہے۔دوسری جانب عزیز آباد بلاک 2 میں مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار ہوا، ملزم کی شناخت عبداللہ کے نام سے ہوئی۔ملزمان شہریوں سے لوٹ مار کر رہے تھے کہ پولیس پہنچ گئی، اس دوران ملزمان نے فائرنگ کر دی، جوابی فائرنگ سے ایک ڈاکو زخمی ہوگیا جسے گرفتار کرلیا گیا۔

Next Post

مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے: شہباز شریف

Sat Dec 10 , 2022
اسلام آ باد /سری نگر(پی پی آ ئی) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت انصاف، مساوات، وقار اور انسانی حقوق کیلئے کام کرتی رہے گی، مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے۔انسانی حقوق کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں شہباز شریف نے […]