اسلام آ باد(پی پی آ ئی) عالمی منڈی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل کمی کے باعث ملک میں قیمتوں میں 38 روپے لٹر تک عوام کو ریلیف دیا جاسکتا ہے اور قیمتیں کم ہونے کا امکان ہے۔ عالمی سطح پر خام تیل کی قیمت 71 سے 75 ڈالر فی بیرل پر آگئی ہے۔ ذرائع وزارت پیٹرولیم کے مطابق عالمی تناسب سے پاکستان میں پیٹرول کی قیمت تقریبا 186 روپے بنتی ہے، پیٹرول کی خریداری 76 سے 77 ڈالر فی بیرل کی جا رہی ہے، پیٹرول پر لیوی چارجز اس وقت 50 روپے فی لٹر وصول کئے جارہے ہیں جبکہ تمام پیٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس تاحال صفر ہے۔ ملک میں پیٹرول کی قیمت اس وقت 224 روپے 80 پیسے فی لٹر ہے۔ حکام کے مطابق اوگرا 15 دسمبر تک تیل کی خریداری کی ورکنگ پیٹرولیم ڈویڑن کو بھجوائے گا اور اوگر ورکنگ 15 دسمبر تک تیل کی خریداری پر مشتمل ہوگی، اوگرا ورکنگ پر حتمی فیصلہ وزیر خزانہ وزیراعظم کی مشاورت سے کریں گے۔ ذرائع وزارت پیٹرولیم کے مطابق حکومت اب تک پیٹرول پر فی لٹر 25 روپے تک کما رہی ہے، برینٹ آئل مارکیٹ میں خام تیل 76.15 ڈالر فی بیرل فروخت ہو رہا ہے، ڈبلیو ٹی آئی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت 71.46 ڈالر فی بیرل ہے۔
Next Post
سینیٹر اعظم سواتی کو ئٹہ سندھ منتقل
Sat Dec 10 , 2022
کوئٹہ(پی پی آ ئی)سینیٹر اعظم سواتی کو سندھ منتقل کر دیا گیا ہے۔ اداروں کے خلاف نازیبا زبان استعمال کرنے پر اعظم سواتی پر ملک بھر میں مقدمات درج کیے جا چکے ہیں، بلوچستان میں گرفتاری و رہائی کے حکم کے بعد انھیں سندھ پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔اعظم […]
