لاہور(پی پی آئی) لاہور ہائیکورٹ میں ماڈل ٹاؤن کیس 12 دسمبر کو سماعت کیلئے مقرر کر دیا گیا۔ چیف جسٹس کی سربراہی میں 7 رکنی لارجر بنچ درخواستوں کی سماعت کرے گا۔ لاہور ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس نے کیس کی 12 دسمبر کو سماعت کے متعلق کاز لسٹ جاری کر دی۔ لارجر بنچ میں جسٹس ملک شہزاد احمد خان، جسٹس عالیہ نیلم، جسٹس سید شہباز علی رضوی شامل ہیں،جسٹس مرزا وقاص رؤف،جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر اورجسٹس طارق سلیم شیخ بھی شامل ہیں،درخواست گزار کانسٹبل خرم رفیق کی جانب سیفرہاد علی شاہ اور منصور اعوان ایڈووکیٹ پیش ہوں گے۔ وفاقی حکومت اور پنجاب حکومت کے وکلا بھی عدالت میں موجود ہوں گے۔لاہور ہائیکورٹ میں ماڈل ٹاؤن کیس 4 سال سے زیرسماعت ہے۔
Next Post
پاکستانی بھی اب فیس بک کے ذریعے پیسے کماسکتے ہیں: بلاول بھٹو
Sat Dec 10 , 2022
سنگاپور(پی پی آ ئی) وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستانی بھی اب فیس بک کے ذریعے پیسے کما سکتے ہیں۔وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے سنگاپور میں میٹا فیس بک دفتر کا دورہ کیا۔ اس موقع پر بلاول بھٹو نے کہا کہ پاکستانی فیس بک اسٹارز کے […]
