ملک بھر میں کورونا وائرس مزید 30مثبت کیسزرپورٹ

اسلام آ باد(پی پی آ ئی)ملک بھر میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائر س کے مزید30مثبت کیسزرپورٹ ہو گئے۔ قومی اداراہ صحت (این آئی ایچ) کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 6ہزار 634کورونا ٹیسٹ کئے گئے جس میں 30نئے کیسز رپورٹ ہو ئے۔اس طرح گزشتہ 24 گھنٹوں میں کئے گئے مثبت کورونا ٹیسٹ کی شرح 0.45 فیصد رہی ہے، مزید برآں اس دوران کورونا وائرس سے کوئی مریض بھی جاں بحق نہیں ہوا جبکہ 21 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

Next Post

مقبوضہ جموں وکشمیر میں انسانی حقوق کی صورتحال میں بہتری کی کوئی صورت نظر نہیں آرہی: میرواعظ

Sun Dec 11 , 2022
سری نگر(پی پی آئی) بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنمامیرواعظ عمرفاروق نے کہا ہے کہ مقبوضہ وادی میں گزشتہ تین دہائیوں سے زائد عرصے سے جاری انسانی حقوق کی سنگین صورت حال میں آج بھی بہتری کی کوئی صورت نظر نہیں […]