جمعیت طلبہ عربیہ کا 54 واں یوم تاسیس کل ملک بھر میں منایا جائے گا

بنو قابل پروگرام کے انعقاد میں کلیدی کردار ادا کرنے والے معاونین کے اعزاز میں جماعت اسلامی کی تقریب پذیرائی

کراچی میں موبائل کامرس 2026 کانفرنس منعقد ،وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے سائنس شریک

بلوچستان میں ‘ڈیجیٹل ایڈورٹائزنگ پالیسی 2026’ متعارف

خواتین کی سفارت کاری کے عالمی دن کے موقع پرصدر مملکت کا پیغام

پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا، کے صدر کی گورنر خیبرپختونخوا سے ملاقات

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

اے این ایف کی مختلف شہروں میں کارروائیاں، منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام

کراچی(پی پی آ ئی)انسداد منشیات فورس نے مختلف شہروں میں کارروائیاں کرتے ہوئے منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔ترجمان اے این ایف کراچی کے مطابق کراچی کورنگی روڈ پر واقع نجی کوریئر آفس میں لندن کے لئے بْک کئے گئے پارسل سے آئس برآمد کی گئی، برآمد شدہ آئس پردوں میں چھپائی گئی تھی، پارسل کا مجموعی وزن 23 کلو 400 گرام ہے۔دوسری کارروائی میں آسٹریلیا بھیجے جانے والے پارسل سے خواتین کے کپڑوں میں چھپائی گئی آئس بر آمد کی گئی، پارسل کا مجموعی وزن 3 کلو 400 گرام ہے، مْلزمان کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لیے گئے۔ادھر راولپنڈی اولڈ ائیرپورٹ شاہین چوک کے قریب 2 ملزمان سے 4 کلو آئس برآمد کی گئی۔ باچہ خان انٹرنیشنل ائیر پورٹ پشاور پر شارجہ جانے والے مْلزم سے 7 چرس بھرے کیپسولز برآمد کیے گئے، ملزم نے چرس بھرے کیپسولز پیٹ کے ساتھ باندھے ہوئے تھے۔