کراچی میں اگلے 3 روز موسم خشک اور راتیں سرد رہنے کا امکان

کراچی(پی پی آئی)کراچی میں اگلے 3 روز کے دوران موسم خشک اور راتیں سرد رہنے کا امکان ہے۔تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی کا موسم اگلے 3 روز کے دوران خشک رہے گا، 3 روز کے دوران راتیں سرد رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سمندری ہوائیں بند ہوجائیں گی اور بلوچستان کے شمالی علاقوں سے ہوائیں چلیں گی۔اس دوران پارہ کم سے کم 15 سے 17 ڈگری کے درمیان ہو سکتا ہے، بالائی سندھ کے اضلاع میں صبح کے وقت دھند چھا سکتی ہے۔

Next Post

ملک کو درپیش تمام چیلنجز سے نمٹنے کا واحد فورم پارلیمنٹ ہے: پرویز اشرف

Sun Dec 11 , 2022
لاہور(پی پی آ ئی) سپیکر قومی اسمبلی اور سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ سیاست میں ٹھہراؤ آنا چاہیے، ملک کو درپیش تمام چیلنجز سے نمٹنے کا واحد فورم صرف پارلیمنٹ ہے۔سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے جنرل سیکرٹری پیپلز پارٹی وسطی پنجاب سید حسن […]