خیبر پختونخوا میں جنگلات کے مالکان کی جرگہ منعقد؛ وزیر اعلیٰ کے مشیر کی شرکت

جنوبی افریقہ میں پاکستانیوں کی ہلاکتیں؛ پنجاب کی وزیر اعلیٰ مریم نواز کا اظہار افسوس

جناح انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی بورڈ آف گورنرز کا اجلاس منعقد؛ کلیدی فیصلے کیے گئے

وزیر داخلہ نے منصورہ میں جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم سے اہم ملاقات کی؛ قومی اہمیت کے مسائل پر تبادلہ خیال

بلوچستان ویمن ڈویلپمنٹ ڈپارٹمنٹ کے تحت صنفی بنیاد پر تشدد اور کم عمری کی شادی جیسے مسائل پر ‘صوبائی میڈیا فیلوشپ پروگرام’ کا آغاز

اوپن مارکیٹ میں ڈالر سمیت بڑی کرنسیوں کی قدر میں معمولی اضافہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

وزیر اعظم نے حیدرآباد سکھر موٹر وے کا سنگ بنیاد رکھ دیا

سکھر(پی پی آ ئی) وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف نے 306 کلومیٹر طویل سکھر حیدر آباد موٹروے ایم 6 کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔سکھر حیدر آباد موٹروے پشاور کراچی موٹروے پی کے ایم کا آخری حصہ ہے جس کے بعد پاکستان کے تمام بڑے اور اہم شہر موٹرویز سے منسلک ہوجائیں گے۔آئی بی اے آڈیٹوریم سکھر ایم -6 موٹروے منصوبے کے سنگ بنیاد کی تقریب ہوئی۔ تقریب میں وفاقی وزرا اور وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سمیت پیپلز پارٹی کے رہنما اور دیگر اہم شخصیات نے بھی شرکت کی۔ترجمان این ایچ اے کے مطابق منصوبے پر 307ارب روپے سے زائد لاگت آئے گی جس پر 15 انٹر چینج، دریائے سندھ پر ایک بڑا پْل، 19 انڈر پاس اور 6 فلائی اوورز تعمیر کیے جائیں گے۔موٹروے کے دونوں اطراف 50 کلومیٹر کے فاصلے پر 10 سروس ایریاز تعمیر ہوں گے، یہ موٹر وے جام شورو، حیدرآباد، مٹیاری، بے نظیر آباد، نوشہرو فیروز، خیر پور اور سکھر کے اضلاع سے گزرے گی۔