شنگھائی تعاون تنظیم کی میٹنگ میں پاکستان اور ازبکستان نے اسٹریٹجک شراکت داری کو مضبوط کرنے کے عزم کا اظہار کیا

کراچی کینٹ اسٹیشن کے قریب پنجاب سے آنے والی ٹرین ہلاک ، نعش اسپتال منتقل

فنکشل لیگ کی سندھ میں تنظیم سازی 15 ستمبر تک وارڈ سطح تک مکمل کرنے کی ہدایت

شہداد کوٹ میں کارو کاری پر نوجوں لڑکا اور لڑکی قتل ، ملزم فرار

وزیر داخلہ کی زیرِ صدارت سندھ کابینہ کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس منعقد ،زرعی آمدنی پر ٹیکس کے نفاذ کا جائزہ

میئر کراچی کے دورے ،بارش کے بعد کی صورتحال اور ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

نیب ترمیم اس اسمبلی نے منظور کیں جو مکمل ہی نہیں:چیف جسٹس مسئلہ صرف کرپشن نہیں سسٹم میں موجود خامیوں کا بھی ہے:جسٹس عمر عطا بندیال

اسلام آ باد(پی پی آ ئی)سپریم کورٹ میں نیب ترامیم کیخلاف سابق وزیر اعظم عمران خان کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا ہے کہ نیب آرڈیننس میں ترامیم اس اسمبلی نے کیں ہیں جو مکمل ہی نہیں ہے اور اس نقطے پر ابھی تک ’ہمیں کوئی قانون نہیں ملا کہ نامکمل اسمبلی قانون سازی کر سکتی ہے یا نہیں۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ عدالتی فیصلوں کے باوجود کرپشن ختم نہیں ہوسکی، مسئلہ صرف کرپشن نہیں سسٹم می موجود خامیوں کا بھی ہے، سسٹم کی خامیاں کبھی دور کرنے کی کوشش ہی نہیں کی گئی۔جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیئے کہ پارلیمان کا کام ہے سسٹم بہتری کیلئے قانون بنائے اور عمل بھی کرائے، ایگزیکٹو فیصلے کرتے وقت قانون پر عمل نہیں کیا جاتا، ہر صوبے میں 5 ماہ بعد آئی جی اور 3 ماہ بعد ایس ایچ او بدل جاتا ہے۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ ماضی میں ریکوڈک اور اسٹیل مل کے فیصلے عدالت نے اچھی نیت سے کئے لیکن سسٹم کی کمزوری کے باعث منصوبوں میں کرپشن نہیں پکڑی جاسکی۔ جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیئے کہ کرپشن پر کسی صورت معافی نہیں ہونی چاہئے، نیب قانون کے غلط استعمال سے کئی لوگوں کے کاروبار تباہ ہوچکے، نیب ترمیم اس اسمبلی نے منظور کیں جو مکمل ہی نہیں، اس نکتے پرقانون نہیں ملاکہ نامکمل اسمبلی قانون سازی کرسکتی ہے یا