خیبر پختونخوا میں جنگلات کے مالکان کی جرگہ منعقد؛ وزیر اعلیٰ کے مشیر کی شرکت

جنوبی افریقہ میں پاکستانیوں کی ہلاکتیں؛ پنجاب کی وزیر اعلیٰ مریم نواز کا اظہار افسوس

جناح انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی بورڈ آف گورنرز کا اجلاس منعقد؛ کلیدی فیصلے کیے گئے

وزیر داخلہ نے منصورہ میں جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم سے اہم ملاقات کی؛ قومی اہمیت کے مسائل پر تبادلہ خیال

بلوچستان ویمن ڈویلپمنٹ ڈپارٹمنٹ کے تحت صنفی بنیاد پر تشدد اور کم عمری کی شادی جیسے مسائل پر ‘صوبائی میڈیا فیلوشپ پروگرام’ کا آغاز

اوپن مارکیٹ میں ڈالر سمیت بڑی کرنسیوں کی قدر میں معمولی اضافہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

جب تک پورابندوبست نہ ہو،نواز شریف نہیں آئیں گے:شاہ محمود قریشی عارف علوی مذاکرات سے مایوس، حکومت کی نیت ہی صاف نہیں، ہم بالکل کلیئر ہیں افغان معاملے پر بلاول بالکل لاتعلق،ان سے پوچھیں وہ کتنے دن دفتر میں بیٹھے ہیں؟

اسلام آباد (پی پی آئی)پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ حکومت کیساتھ مذاکرات سے انکار نہیں لیکن ان کی نیت صاف دکھائی نہیں دے رہی۔عارف علوی نے کوشش کی لیکن اب وہ بھی مایوس ہو چکے ہیں۔پی پی آئی کے مطابق پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ عمران خان اسمبلیاں تحلیل کرنے کیلئے پارٹی رہنماوں سے مشاورت کر رہے ہیں۔عمران خان پارٹی رہنماوں سے کافی تیزی سے مشاورت کر رہے ہیں۔ہم بالکل کلیئر ہیں کہ ان کے پاس کوئی پلان نہیں ہے۔مذاکرات کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ حکمران صرف گفتگو کر رہے ہیں،یہ بالکل سنجیدہ نہیں ہیں۔گفت وشنید سے کوئی انکار نہیں کرتا لیکن ان کی نیت صاف دکھائی ہی نہیں دے رہی۔عارف علوی نے کوشش کی لیکن اب وہ بھی ان سے مایوس ہو چکے ہیں۔انہوں نے کہا ہے کہ ان 7،8مہینوں میں لوگوں نے معیشت کی حالت دیکھی ہے۔ملک میں گورننس نام کی کوئی چیز نہیں ہے۔یہ اپنے کیسز ختم کرنے کیلئے اقتدار کو گھسیٹ رہے ہیں۔طویل گفت وشنید کے بعد مفتاح اسماعیل نے آئی ایم ایف کیساتھ معاہدہ کیا۔آج اس معاہدے کو اسحاق ڈار اون نہیں کر پا رہے۔ان کا کہنا ہے کہ 5،7مہینوں میں دہشتگردی کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔یہ لوگ اپنے بچاؤکی خاطر ملک کو داو پر لگا رہے ہیں۔ہم تو کسی کے پیچھے پڑنا نہیں چاہتے۔افغان معاملے پر بلاول بالکل لاتعلق دکھائی دے رہے ہیں۔بلاول سے پوچھیں کتنے دن دفتر میں بیٹھے ہیں؟مسلم لیگ ن کے رہنما نواز شریف کی واپسی سے متعلق اظہار رائے کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ جب تک پوار بندوبست نہیں ہوگا نواز شریف واپس نہیں آئیں گے۔