صدر مملکت کا ہیوی انڈسٹریز ٹیکسلا کا دورہ، جاری منصوبوں کا مشاہدہ جنگی گاڑیوں اورخود انحصاری کے حصول میں ایچ آئی ٹی کی کوششوں کو سراہا

راولپنڈی/ ٹیکسلا (پی پی آئی)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ہیوی انڈسٹریز ٹیکسلا (ایچ آئی ٹی) کا دورہ کیا۔ انہیں ایچ آئی ٹی کی تکنیکی صلاحیتوں، پیداواری سرگرمیوں، مقامی پیداوار کی کوششوں، بڑے ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ (آر اینڈ ڈی) منصوبوں اور ایچ آئی ٹی کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے حال ہی میں شروع کیے گئے اقدامات کے بارے میں بتایا گیا۔ پی پی آئی کے مطابق صدر مملکت نے مختلف فیکٹریوں کا دورہ کیا اور جاری منصوبوں پر کام کا مشاہدہ کیا۔ صدر نے جاری آر اینڈ ڈی منصوبوں بشمول بلٹ پروفنگ اور فوجی گاڑیوں کی آئی ای ڈی تحفظ اور ٹینک اور آرٹلری گن کے بیرل اور سسٹمز کی تیاری میں گہری دلچسپی لی۔ انہوں نے جنگی گاڑیوں اور نظاموں کی مقامی سطح پر تیاری اور جدید ٹیکنالوجی کے حصول کے ذریعے خود انحصاری حاصل کرنے کے لیے ایچ آئی ٹی کی کوششوں کو سراہا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق صدر نے ایچ آئی ٹی کی صلاحیتوں پر اپنے مکمل اعتماد کا اظہار کیا اور تنظیم کو جدید دفاعی پیداوار کے ادارے میں تبدیل کرنے کے ایچ آئی ٹی کے عزم کو سراہا تاکہ بین الاقوامی معیارات کے مطابق مسلح افواج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ضروریات کو مناسب طریقے سے پورا کیا جا سکے۔ قبل ازیں آمد پر ایچ آئی ٹی کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل سید عامر رضا نے صدر مملکت کا استقبال کیا۔

Next Post

عوامی نیشنل پارٹی وزیر اعظم فلڈ ریلیف کمیٹی کی رکنیت سے مستعفی

Tue Dec 13 , 2022
اسلام آباد (پی پی آئی)حکومتی اتحادی جماعت عوامی نیشنل پارٹی وزیر اعظم کے فلڈ ریلیف کمیٹی کی رکنیت سے مستعفی ہو گئی جس کے بعد کمیٹی بھی غیر فعال ہو گئی۔پی پی آئی کے مطابق اے این پی کے سینیٹر ارباب عمر فاروق نے وزیر اعظم فلڈ ریلیف کمیٹی کی […]