پاکستانی وفد کی تھائی لینڈ میں اقوام متحدہ کے اقتصادی اور سماجی کمیشن برائے ایشیا اور بحرالکاہل کے حکام سے ملاقاتیں

بنکاک/ اسلام آباد (پی پی آئی)نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے)کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر ملک کی قیادت میں تین رکنی وفد نے، جو تھائی لینڈ میں سرکاری حیثیت میں موجود ہیں، اقوام متحدہ کے اقتصادی اور سماجی کمیشن برائے ایشیا اینڈ بحرالکاہل (ای ایس سی اے پی) کے مختلف حکام سے ملاقاتیں کیں۔پی پی آئی کے مطابق وفد کی تازیانا بوناپیس، ڈائریکٹر انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن ٹیکنالوجی اور ڈیزاسٹر رسک ریڈکشن ڈویڑن (ڈی آر آر)، ڈاکٹر سنجے کے سریواست، چیف ڈی آر آر ڈویڑن اور ڈیانا پیٹریشا موسکوئیرا ڈپٹی چیف، علاقائی دفتر برائے ایشیا اور بحرالکاہل کے ساتھ ملاقاتیں ہوئیں، جہاں پاکستان میں ڈیزاسٹر رسک مینجمنٹ کو مضبوط بنانے کے لیے مستقبل میں تعاون کے بہتر میکانزم کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ تھائی لینڈ میں پاکستانی سفارتخانے کے سینئر افسران اور تھائی لینڈ میں دفاعی اتاشی نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔

Next Post

لندن سے چوری کی گئی مہنگی گاڑی کے ملزمان پر15کروڑ روپے جرمانہ

Tue Dec 13 , 2022
کراچی (پی پی آئی)لندن سے چوری اور پھر چند ہفتے قبل کراچی کے پوش علاقے سے برآمد ہونے والی لگڑری گاڑی ’بینٹلے‘کے معاملے میں ملوث ملزمان کو 15کروڑ روپے جرمانہ کر دیا گیا۔ پی پی آئی کے مطابق کسٹم کلیکٹریٹ کی طرف سے نوید یامین نامی شخص کو عادی مجرم […]