پاکستان میں دہشتگردی پربھارت کے ملوث ہونے کے ثبوت سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کے حوالے کئے جائیں گے:دفتر خارجہ

اسلام آ بادپی پی آئی) پاکستان نے دہشتگردانہ کارروائیوں پر بھارتی مداخلت کا ڈوزیئر اقوام متحدہ کو دینے اور بھارت کے ملوث ہونے کے ثبوت عام کرنے کا فیصلہ کر لیا۔دفتر خارجہ کے حکام کے مطابق پاکستان میں دہشتگردی پربھارت کے ملوث ہونے کے ثبوت سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کے حوالے کئے جائیں گے جبکہ پاکستان میں بھارت کی ریاستی سرپرستی میں دہشت گردی کا ڈوزیئر اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل میں بھی بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔حکام کا کہنا تھا کہ دفتر خارجہ پاکستان میں دہشتگرد کارروائیوں میں بھارتی مداخلت کے ثبوت پر مشتمل ڈوزیئر جاری کرے گا، جس کی تفصیلات وزیر مملکت خارجہ حنا ربانی کھر بتائیں گی۔حکام نے کہا کہ پاکستان نے جوہر ٹاؤن دھماکے میں بھارت کے ملوث ہونے کے تمام ثبوت اکٹھے کرلیے جن کے مطابق بھارت کی جانب سے پاکستان میں مسلسل دہشتگرد کارروائیوں کی کوششیں کی جارہی ہیں۔اس حوالے سے دفتر خارجہ کے حکام کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان نے بھارت کی دہشت گرد کوششوں کو ناکام بناتے ہوئے مقدمات ٹریس کر لیے، پاکستان 2017میں بھی دہشت گرد کارروائیوں میں بھارتی مداخلت کے ثبوت اقوام متحدہ کو پیش کر چکا ہے۔

Next Post

ماہرہ خان فیفا ورلڈ کپ کا سیمی فائنل دیکھنے قطر پہنچ گئیں

Wed Dec 14 , 2022
دوحہ(پی پی آ ئی) پاکستانی سپراسٹار ماہرہ خان فیفا ورلڈ کپ 2022 کا سیمی فائنل دیکھنے قطر پہنچ گئیں۔ارجنٹائن اور کروشیا کے درمیان ہونے والے سیمی فائنل سے ماہرہ خان نے اپنی تصاویر اور ویڈیوز شئیر کیں، جن میں ان کا بھائی بھی ان کے ہمراہ تھا، تصاویر میں دیکھا […]