دوحہ(پی پی آ ئی) پاکستانی سپراسٹار ماہرہ خان فیفا ورلڈ کپ 2022 کا سیمی فائنل دیکھنے قطر پہنچ گئیں۔ارجنٹائن اور کروشیا کے درمیان ہونے والے سیمی فائنل سے ماہرہ خان نے اپنی تصاویر اور ویڈیوز شئیر کیں، جن میں ان کا بھائی بھی ان کے ہمراہ تھا، تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ماہرہ خان میسی کی ٹیم کو سپورٹ کر رہی تھیں، کیونکہ انہوں نے ارجنٹائن کی شرٹ بھی پہن رکھی تھی۔ اداکارہ ماہرہ خان نے وہ ویڈیوز بھی شئیر کیں جن میں ارجنٹائن جیت کا جشن منا رہی ہے، جس میں میسی کو بھی واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔واضح رہے ارجنٹائن چھٹی مرتبہ فیفا ورلڈ کپ کے فائنل میں پہنچ گیا ہے، سیمی فائنل میں ارجنٹائن نے کروشیا کو تین صیفر سے شکست دے دی ہے۔
Next Post
آئین کی رو سے قومی اسمبلی مکمل ہے قانون سازی کرنا اسمبلی کا استحقاق ہے جسے چیلنج نہیں کیا جا سکتا:سعد رفیق
Wed Dec 14 , 2022
اسلام آباد (پی پی آ ئی) وفاقی وزیر ریلوے و ہوا بازی خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ آئین کی رو سے قومی اسمبلی مکمل ہے، قانون سازی کرنا اسمبلی کا استحقاق ہے جسے چیلنج نہیں کیا جا سکتا۔سماجی را بطے کی ویب سائٹ ٹو ئٹر پر اپنے پیغام […]
