سیکرٹری الیکشن کمیشن عمر حمید چھٹیوں پر بیرون ملک چلے گئے

اسلام آباد(پی پی آئی)عام انتخابات کی تیاریوں سے قبل سیکرٹری الیکشن کمیشن چھٹیوں پر چلے گئے۔میڈیا ذرا ئع کیمطابق سیکرٹری الیکشن کمیشن عمر حمید 21 روز کی چھٹیوں پر امریکا چلے گئے۔ ذرائع کاکہناہے کہ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ سیکرٹری عمر حمید کی کارکردگی سے ناخوش تھے۔ذرائع کاکہناہے کہ اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات رواں ماہ کے آخر میں شیڈول ہیں،الیکشن کی تیاری کیلئے کئی کمیٹیوں کی سربراہی سیکرٹری الیکشن کمیشن خود کررہے تھے،الیکشن کمیشن نے نئے سیکرٹری الیکشن کمیشن کی تلاش شروع کردی۔ذرائع کاکہناہے کہ عمرحمید کی چھٹیوں کے دوران ہی نیا سیکرٹری الیکشن کمیشن تلاش کئے جانے کا امکان ہے۔

Next Post

ایون فیلڈ ریفرنس، نیب کا مریم، کیپٹن صفدر کی بریت چیلنج نہ کرنے کا فیصلہ

Wed Dec 14 , 2022
اسلام آباد(پی پی آئی) ایو ن فیلڈ ریفرنس میں نیب نے مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کی بریت چیلنج نہ کرنے کا فیصلہ کر لیا۔مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کی بریت حتمی فیصلہ قرار دیتے ہوئے نیب نے دونوں کی بریت کو […]